دمشق 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتوار کے روز شامی صوبے ادلب میں تین سو سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں طبی عملے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ادلب کے شہریوں کو بشارالاسد کی فورسز کی جانب سے ممکنہ حملے سے تحفظ فراہم کرے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہرین نے اس مارچ میں سفید اور آپریشن کے وقت پہنے جانے والے نیلے یونیفارم پہن رکھے تھے، جب کہ ہاتھوں میں پھول اٹھا رکھے تھے۔ یہ مظاہرہ ترک سرحد کے قریب واقعے اتمے کے ایک ہسپتال کے باہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے ادلب میں شامی اور روسی فورسز کی جانب سے زبردست فضائی حملے جاری ہیں۔